انٹراپارٹی الیکشن نظرثانی کیس : پی ٹی آئی کی لارجربینچ تشکیل دینے کی درخواست

اسلام آباد : (دنیانیوز) سپریم کورٹ میں تحریک انصاف نے انٹراپارٹی الیکشن نظرثانی کیس میں کم سے کم پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دینے کی نئی درخواست دائر کر دی ۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے اِنٹراپارٹی انتخابات سے متعلق کیس 21 اکتوبر کو مقرر ہے، کیس میں آئینی تشریح کا نکتہ موجود ہے، پہلے کیس سنتے ہوئے بینچ نے ایسا اعتراض غلط خارج کیا، آئینی اعتراض پر سماعت کےلیے بینچ کی تشکیل قانونی نہیں تھی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن متاثرہ فریق بن کر پارٹی کےخلاف عدالت نہیں جاسکتا تھا، تحریک انصاف کی درخواست میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کا بھی ذکرکیاگیاہے ، الیکشن کمیشن کے کنڈکٹ پر فیصلے میں آبزرویشنز موجود ہیں۔

دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بینچ کی تشکیل کیلئے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کمیٹی کے تحت لارجر بینچ بنایا جائے، لارجر بینچ میں کم سے کم 5 یا ترجیحی بنیادوں پر 8 ججز کو رکھا جائے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں