’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت درخواست دہندگان کو پہلی قسط کی ادائیگی مکمل

لاہور: (دنیا نیوز) ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت 850 سے زائد درخواست دہندگان کو پہلی قسط کی ادائیگی مکمل کر لی گئی۔

پنجاب بھر کے مختلف شہریوں کو اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت گھر بنانے کے لئے 60 کروڑ روپے مل گئے، 21 اگست سے 31 اگست تک درخواست دینے والوں کی تصدیق کا عمل مکمل ہوگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ارکان اسمبلی کو ڈپٹی کمشنر کے ساتھ خود جانے کی ہدایت کر دی، ارکان اسمبلی اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے درخواست دہندگان کو وزیر اعلیٰ کی طرف سے مبارکباد کا لیٹر بھی دیں گے۔

مریم نواز نے اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت قرض کی رقم منظور ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کی پہلی قسط سے اپنے گھر کی تعمیر کا آغاز کر سکتے ہیں، دعا اورخواہش ہے کہ ہر بے گھر پاکستانی کو گھر کی نعمت میسر ہو، ترقی اور خوشحالی کے سفر میں نوازشریف، شہباز شریف اور ہم سب آپ کے ہمقدم ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں