انٹرمیڈیٹ امتحانات، 18 اکتوبر کو ملتوی ہونیوالے پرچوں کا نیا شیڈول جاری

لاہور: (دنیا نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے 18اکتوبر کو ملتوی ہونیوالے انٹرمیڈیٹ کے پرچوں کا نیا شیڈول جاری کردیا۔

لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول کا پہلا پرچہ سرکاری تعطیل کی وجہ سے ملتوی ہو گیا تھا، تاہم 18 اکتوبر کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 18 نومبر بروز پیر کو ہوگا۔

ملتوی ہونے والے پرچوں میں فزکس ، آؤٹ لائن آف ہوم اکنامکس جبکہ دوسرے ٹائم کے پرچوں میں فزکس ، جیوگرافی ، ایگریکلچر اور نرسنگ کا پیپر شامل تھا۔

بورڈ حکام کے مطابق رول نمبر سلپیں جاری کر دی گئی ہیں، طلبہ و طالبات لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے بھی اپنی رولنمبر سلپیں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں