وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بیلا روسی ہم منصب کی ملاقات، علاقائی امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بیلا روسی کے ہم منصب میکسم ریجنکوف نے ملاقات کی جس میں علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیلاروس کے وزیر خارجہ میکسم ریجنکوف وفد کے ہمراہ دفتر خارجہ پہنچے جہاں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےمعزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا، اسحاق ڈار نے بیلاروس کے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔
دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے،بیلاروسی صدر کے دورے کے ایجنڈے اور پروگرام کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔