ملکی معیشت و سیاحت کے فروغ میں ایوی ایشن کا کردار ناقابل فراموش ہے: مریم نواز

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملکی معیشت، سیاحت اور عوامی روابط کے فروغ کیلئے ایوی ایشن کا کردار فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

ہوا بازی کے عالمی دن پر ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہوا بازی نے دنیا کو ایک گلوبل ویلیج میں بدل دیا ہے، فاصلے سمٹ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایوی ایشن اور پی آئی اے کو انکا کھویا ہوا مقام واپس دلوانے پر وزیر اعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف کی مدبرانہ کوششوں سے پی آئی اے کو یورپ میں فلائیٹ آپریشن کی اجازت ملی۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ حکومت جدید ہوائی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں