خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
پشاور:(دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کابینہ کااجلاس ختم ہو گیا، اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
کابینہ ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبے کے امن و امان پر تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ اپیکس کمیٹی میں کئے گئے فیصلوں پر ہر صورت عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرا دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ کابینہ میں وادی تیرہ اور بنوں میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، کابینہ نے پشاور تا ڈی آئی خان موٹر وے کی منظوری دے دی، اجلاس میں کئی دیگر فیصلوں کی منظوری بھی دی گئی۔