خاکروب کی آسامیوں کے اشتہار میں ’’صرف مسیحی‘‘ لکھنے پر پابندی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاکروب کی آسامیوں کے اشتہار میں ’’صرف مسیحی‘‘ لکھنے پر پابندی عائد کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ خاکروب کی آسامیوں کے اشتہار میں ’’صرف کرسچن‘‘ کے بجائے ’’شہری‘‘ لکھا جائے، سیوریج ورکرز کو زہریلی گیسوں اور جان لیوا ماحول میں بغیر حفاظتی انتظامات چھوڑ دینا سنگین غفلت ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ سیوریج ورکرز مشینی پرزے نہیں، انہیں مکمل حفاظتی سامان اور سہولیات دی جائیں۔

فیصلے میں عدالت نے سیوریج ورکرز کی ہلاکتوں میں اضافے پر اظہار تشویش کیا اور ملک بھر میں جامع حفاظتی اقدامات کیلئے ہدایات جاری کیں، فیصلے میں کہا گیا کہ تمام متعلقہ محکمے دو ماہ میں تفصیلی عمل درآمد رپورٹ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو جمع کرائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں