پاکستان تحریک انصاف نے سیاسی کمیٹی تشکیل دیدی، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے سیاسی کمیٹی تشکیل دیدی، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پولیٹیکل کمیٹی میں 23 اراکین شامل ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کمیٹی میں نامزد ہیں۔
ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی اور سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم بھی شامل ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصر عباس، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔
آؤٹ گوئنگ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، سینیٹ کے سابق اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کا نام بھی شامل، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف شدید مالی بحران کا شکار ہوگئی
سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر، اوورسیز انٹرنیشنل چیپٹر کے سیکرٹری سجاد برکی، صوبائی آرگنائزرز عالیہ حمزہ، جنید اکبر، حلیم عادل اور داؤد کاکڑ بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے خالد خورشید اور سردار قیوم نیازی، اسد قیصر، چیف وہپ قومی اسمبلی عامر ڈوگر بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
فوزیہ ارشد، ویمن ونگ کی صدر کنول شوزب، مینارٹیز ونگ کے صدر لال چند ملہی بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
کمیٹی 12 دسمبر سے فوری طور پر مؤثر ہو گی، سیاسی کمیٹی پارلیمانی ونگز اور اسمبلیوں کی پالیسی لائن طے کرے گی۔
مزید تقرریاں اور تبدیلیاں ضرورت کے مطابق کی جائیں گی، تجربہ کار اراکین پر مشتمل سب کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی۔