وزیراعلیٰ بلوچستان کا ہنہ اڑک کے گاؤں ببری کا دورہ، آپریشن شعبان کا جائزہ لیا
کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہنہ اڑک کے گاؤں ببری کا دورہ کیا، دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن شعبان کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے آپریشن شعبان میں حصہ لینے والے پولیس فورس کے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی بہادری، عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
فورس کے جوانوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو اپنے درمیان پا کر مسرت کا اظہار کیا اور ان کے ہمراہ پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کے لئے باعث فخر ہیں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پوری قوت سے جاری رہیں گی۔