سندھ بلدیاتی ترمیمی ایکٹ: سپیشل کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش، ایم کیو ایم کا احتجاج

کراچی:(دنیا نیوز) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سندھ بلدیاتی ترمیمی ایکٹ سے متعلق سپیشل کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کردی گئی، جس پر اپوزیشن جماعتوں ایم کیو ایم اور تحریک انصاف نے شدید احتجاج کیا۔

ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے ارکان نے بل کے خلاف ایوان میں بھرپور احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے ارکان نے احتجاجاً بل کی کاپیاں پھاڑ دیں، جبکہ اپوزیشن اراکین کی جانب سے ’’بل نامنظور، نامنظور‘‘ کے نعرے لگائے گئے۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے شورشرابے اور نعرے بازی کے باعث اجلاس کا ماحول کشیدہ ہوگیا جب کہ اپوزیشن ارکان نے سندھ بلدیاتی ترمیمی ایکٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...