ڈیفنس انڈر پاس میں ٹریفک بلاک کرکے ہنگامہ آرائی، 2 ملزمان گرفتار
لاہور: (دنیا نیوز) ڈیفنس انڈر پاس، ٹریفک بلاک و ہنگامہ کرنے والے ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے ٹریفک بلاک کرکے ہنگامہ آرائی کی۔
پولیس نے وائرل ویڈیو کا فوری سراغ لگایا، سیف سٹی کیمروں اور ویڈیو کی مدد سے غیر قانونی عمل میں ملوث افراد کی شناخت کی گئی، ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق۔
ڈیفنس سی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان اویس رضا اور محمد احمد کو گرفتار کر لیا، ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ پولیس نے ہنگامہ آرائی میں استعمال ہونے والی گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔
واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیموں کے چھاپے جاری ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 2305/26 درج کرلیا گیا ہے، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ شہریوں کیلئے مشکلات پیدا کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments