بھارت کے چلڈرن ہسپتال میں آگ لگنے سے 7بچوں کی جان گئی

نئی دہلی :(ویب ڈیسک ) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بچوں کے ہسپتال میں آگ لگنے سے 7بچے ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہسپتال سے ریسکیو کیے گئے 12 بچوں میں سے 7 طبی امداد کے دوران دم توڑ گئے،حکام کے مطابق ہسپتال میں رات گئے لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔

اس حوالے سے بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد فرار ہونے والے ہسپتال کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

نئی دہلی کے وزیرِ اعلیٰ نے کہا ہے کہ تحقیقات کی جا رہی ہیں، ذمے داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں