برازیل : پینٹانال کے جنگلات میں آگ لگ گئی، بڑی تعداد میں جانوروں کی ہلاکتوں کا خدشہ

برازیل :(دنیا نیوز) برازیل کے پینٹانال کے جنگلات میں آگ لگ گئی، بڑی تعداد میں جنگلی حیات کے ہلاک ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ آگ تیزی سے آبادیوں کی طرف بڑھنے سے مقامی باشندوں میں تشویش بڑھ گئی ، برازیل میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا، آگ رات کے وقت لگی جو پھیلتی جارہی ہے۔

خیال رہے اسے قبل بھی برازیل میں گزشتہ چند دنوں میں کئی جگہ پر آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں ، جبکہ اس بار لگنے والی آگ 2020 سے زیادہ تباہ کن ہو سکتی ہے۔

واضح رہے 2020 میں لگنے والی آگ سے ایک کروڑ 70 لاکھ جانور ہلاک ہو ئےتھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں