میکسیکو میں گرمی کی شدید لہر سے ہلاکتوں کی تعداد 125 ہو گئی

میکسیکو سٹی: (دنیا نیوز) میکسیکو میں گرمی کی شدید لہر کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 125 تک جا پہنچی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق باجا کیلیفورنیا اور سونورا کی ریاستوں میں 45 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ 5 روز کے دوران شدید گرمی کے باعث 35 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی کی لہر کے مزید کچھ دیر تک جاری رہنے کا امکان ہے، سن سٹروک کی وجہ سے تقریباً 2 ہزار 308 افراد نے ہسپتالوں سے رجوع کیا۔

میکسیکو حکام کے مطابق ریکارڈ توڑ درجہ حرارت انسانی زندگی اور قدرتی ماحول دونوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں