14 سال پرانا الزام، بھارتی مصنفہ اروندھتی رائے کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ چلانے کی منظوری

سرینگر: (دنیا نیوز) بھارت میں ممتاز مصنفہ اروندھتی رائے کیخلاف انسداد دہشتگردی قانون کے تحت مقدمہ چلانے کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی صحافی و مصنفہ اروندھتی رائے اور ایک سابق کشمیری پروفیسر کے خلاف 14 برس قبل اشتعال انگیز تقاریر کرنے کا الزام ہے جس پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت مقدمہ چلانے کی منظوری دی گئی ہے۔

مودی حکومت کی جانب سے کیے گئے فاشسٹ فیصلے کیخلاف بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی نے کڑی تنقید کی جبکہ بی جے پی نے موقف اپنایا کہ ملکی سالمیت کے خلاف سازش کرنے والوں کو جواب دہ بنانا چاہیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اروندھتی رائے عالمی شہرت یافتہ مصنفہ ہیں، انہیں معروف ادبی انعام بکر پرائز بھی مل چکا ہے، اروندھتی انسانی حقوق کی کارکن بھی ہیں، وہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی سخت ناقد تصور ہوتی ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں