امریکی ریاست مشی گن کے پارک میں فائرنگ، بچوں سمیت9افراد زخمی

مشی گن:(دنیا نیوز) امریکی ریاست مشی گن کے پارک میں فائرنگ سے بچوں سمیت9افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم نے پارک میں کھیلتے بچوں اور ان کی فیملیز پر فائرنگ کی ، فائرنگ کی زد میں آکر 2 بچوں اور ان کی والدہ سمیت 9 افراد زخمی ہوئے، واقعہ کے بعد پارک میں بھگڈر مچ گئی ،کئی افراد نے چھپ کر جانیں بچائیں۔

حملہ آور واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، حملے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جبکہ خاتون اور ایک آٹھ سالہ بچے کے سر میں گولی لگنے سے حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، ڈاکٹرز تمام زخمیوں کی زندگیاں بچانے میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے اس کے گھر پر چھاپہ ماراجس پر اس نے خود کشی کرلی، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کی دماغی حالت ٹھیک نہیں تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں