سعودی عرب کا ہنرمند غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب کی شاہی حکومت نے وژن 2023 کے تحت منفر صلاحیتوں کے حامل غیر ملکی افراد کو شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ مملکت کی تعمیر اور ترقی میں حصہ ڈالنے والے غیرملکی سائنس دانوں، ڈاکٹروں، محققین، موجد، پیشہ ور ماہرین اور کاروباری افراد کو شہریت دی جائے گی۔

شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ولی عہد کے وژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ دنیا کے بہترین دماغوں کے لیے سعودی عرب کو پسندیدہ جگہ بنایا جائے اور غیر معمولی تخلیقی ذہن کے حامل افراد اس جانب متوجہ ہوں۔

ولی عہد محمد بن سلمان نے وژن 2030 کے تحت غیر ملکی باصلاحیت افراد کو شہریت دینے کے فیصلے کی توثیق کردی جس پر فوری طور پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ دسمبر 2021 میں منفرد صلاحیتوں کے حامل اعلیٰ تعلیم یافتہ غیرملکیوں کو شہریت دینے کی منظوری دی گئی تھی جب کہ جنوری 2023 میں شہریت دینے کا اختیار وزیر داخلہ سے لیکر ولی عہد محمد بن سلمان کو دیدیا گیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں