بھارتی شہر لکھنو میں 3 منزلہ عمارت منہدم ہوگئی، 5 افراد ہلاک
نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی شہر لکھنو میں 3 منزلہ عمارت منہدم ہوگئی، حادثے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریش جاری ہے، مرنے والوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
تین منزلہ عمارت کا نام ہرملاپ بلڈنگ ہے، اس عمارت میں ادویات کا کاروبار ہوتا تھا۔