کراچی: والدین کے گھر میں مبینہ حبس بے جا میں رکھی گئی لڑکی بازیاب
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پولیس نے لانڈھی قائد آباد میں کارروائی کر کے حبس بے جا میں رکھی گئی لڑکی کو بازیاب کروا کر 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق مغویہ لڑکی کی شناخت 21 سالہ ناز فاطمہ ولد نیاز حسین شاہ کے نام سے ہوئی ہے جسے اس کے والدین نے مبینہ طور پر گھر میں بند کر رکھا تھا۔
مغوی کی فریاد پر پولیس نے دادی، ماں، والد، چچا اور ایک پڑوسن کو گرفتار کر لیا۔
مغوی لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ سٹاف نرس ہے اور اپنی پسند سے شادی کرنا چاہتی ہوں، میرے والدین میری پسند کے لڑکے سے شادی نہیں کروا رہے تھے، میرے والد نے مجھ پر تشدد کیا اور میرے بال کاٹ دیئے۔
پولیس نے لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ تشدد، حبس بے جا اور قید میں رکھنے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔