مردان: اراضی تنازع پر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد قتل

مردان: (دنیا نیوز) مردان میں اراضی تنازع پر فائرنگ کر کے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مردان کے علاقہ یخ کوئی میں اراضی تنازع پر دو ملزمان نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو کھیتوں میں قتل کیا جبکہ خاتون کو گھر کے اندر گولیاں مار دی گئیں، جاں بحق افراد میاں بیوی اور بیٹا ہیں۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق تینوں افراد کی لاشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیں، مقتولین کی شناخت 42 سالہ سرتاج، زوجہ سرتاج اور 22 سالہ بیٹا سدیس کے نام سے ہوئی، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں