ڈونلڈ ٹرمپ کا کاملا ہیرس کیساتھ ایک اور مباحثے سے انکار

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا کے سابق صدراورری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثہ کرنے سے انکار کردیا۔

سوشل میڈیا پر بیان میں ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایک مباحثہ جون میں بائیڈن اور دوسرا کاملا ہیرس کے ساتھ ہوا، کاملا ہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثے میں حصہ نہیں لوں گا، اب کوئی تیسرا مباحثہ نہیں ہوگا۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کے بعد کاملا ہیرس نے 24 گھنٹے میں 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جمع کرلیے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں