امریکا کا بنگلا دیش کو مزید 20 کروڑ 20 لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان

ڈھاکا: (دنیا نیوز) بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس کی درخواست پر امریکا نے بنگلا دیش کو مزید 20 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس سے امریکی سفیر کی سربراہی میں وفدنے ملاقات کی، ملاقات کےد وران ڈاکٹر محمد یونس نے ملک کی تعمیرنو کیلئے امریکا سے امداد کی درخواست کی۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نے بنگلا دیش کو مزید 20 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی اضافی امداد دینے کا اعلان کیا ہے، چیف ایڈوائزر ڈاکٹر یونس نے گزشتہ دنوں 5 ارب ڈالر امداد کی اپیل کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیاسی بحران کے بعد بنگلادیش کے حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں، خوراک اور ایندھن کی درآمدات کی لاگت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، بنگلادیش نے گزشتہ سال آئی ایم ایف سے 4.7 ارب ڈالر کا بیل آوٹ پیکیج مانگا تھا۔

اس حوالے سے یو ایس ایڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اچھی حکمرانی، سماجی، انسانی اور اقتصادی مواقعوں اور لچک کے فروغ کیلئے گرانٹ فراہم کریں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں