اسرائیل کے ایران پر ممکنہ جوابی حملے کی خفیہ معلومات لیک

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) اسرائیل کے ایران پر ممکنہ جوابی حملے کی انتہائی خفیہ معلومات لیک ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خفیہ معلومات جمعہ کے روز "مڈل ایسٹ اسپیکٹیٹر" نامی ایک ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر شائع ہوئیں جس کے بعد آن لائن گردش کرنا شروع ہو گئیں جس پر امریکا نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اعلیٰ امریکی عہدیدار نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ لیک "بہت ہی تشویش ناک" ہے، یہ وہ خفیہ دستاویزات ہیں جو امریکا کے علاوہ صرف آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، برطانیہ اور کینیڈا دیکھ سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ دستاویزات اسرائیل کی طرف سے ایران کے خلاف ممکنہ حملے کی تیاریوں کی تفصیل فراہم کرتی ہیں، دستاویزات میں منصوبے میں اسرائیل کے ہتھیاروں کی نقل و حمل شامل ہے۔

امریکی عہدیدار نے اس حوالے سے مزید کہا کہ یہ دستاویزات پینٹاگون کی ملکیت ہے جو قومی سلامتی کے منصوبے سے منسوب ہے، تحقیقات کی جارہی ہیں کہ پینٹاگون کی مبینہ دستاویزات تک کس کی رسائی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں