چینی صدر کے جدیدیت پر خطابات کا عربی ورژن شائع کر دیا گیا
بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ کی چینی جدیدیت پر خطابات پر مشتمل کتاب عربی زبان میں شائع ہو گئی۔
ریڈیا رپورٹ کے مطابق سینٹرل کمپائلیشن اینڈ ٹرانسلیشن پریس کی جانب سے یہ کتاب شائع کی گئی یہ کتاب نومبر 2012ء اور اکتوبر 2023ء کے درمیان چینی صدر کے کئی اہم خطابات کا مجموعہ ہے۔
توقع ہے کہ اس کتاب کے عربی ورژن اور پہلے شائع شدہ انگریزی، فرانسیسی اور روسی ورژن سے غیر ملکی قارئین کو چینی جدیدیت کے نظریاتی نظام اور عملی تقاضوں کے بارے میں گہری بصیرت حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
رپورٹ کے مطابق خطابات جانب جدت پسندی کے حوالے سے بین الاقوامی برادری کی مشترکہ کوششوں کے بارے میں سمجھ بوجھ کو بڑھانے کے لئے بہت اہمیت کے حامل ہیں، کتاب کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر نے مرتب اور ترجمہ کیا ہے۔