سعودی پائلٹ کی مہارت، طوفان ’برٹ‘ کا مقابلہ کرکے طیارہ بحفاظت لندن میں اتار لیا

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی پائلٹ نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانیہ کے طوفان برٹ کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنا طیارہ کامیابی سے لندن کے ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

واضح رہے کہ برٹ طوفان نے دو دنوں سے برطانیہ کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، سعودی پائلٹ محمد آل شیبان کی لندن کے گیٹوک ایئرپورٹ پر لینڈنگ نے سوشل میڈیا پر بڑی توجہ حاصل کرلی ہے۔

وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بہت سے سعودیوں کو حیران کر دیا، کیپٹن محمد آل شیبان نے وضاحت کی کہ بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے لینڈنگ کے حالات بہت پیچیدہ تھے، ان حالات سے لینڈنگ کے رن وے تک پہنچنے کے دوران طیارے کا استحکام متاثر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں سے نمٹنا پڑا، ہمارے سامنے کئی طیاروں کی لینڈنگ منسوخ ہوگئی اور ان میں سے کچھ کا رخ متبادل ایئرپورٹس کی طرف موڑ دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں