تھائی لینڈ، کمبوڈیا کے درمیان مختصر جنگ بندی کے بعد دوبارہ جھڑپیں شروع
بینکاک: (دنیا نیوز) تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان مختصر جنگ بندی کے بعد ایک بار پھر سے جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کی افواج کے درمیان چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، فائرنگ کے نتیجےمیں 2 تھائی فوجی زخمی ہو گئے۔
خیال رہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان 26 اکتوبر کو جنگ بندی معاہدہ ہوا تھا، جنگ بندی معاہدے کے بعد سرحد پر کشیدگی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔