بھارتی شہر گوا کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 25 افراد ہلاک
گوا: (ویب ڈیسک) بھارت کی سیاحتی ریاست گوا میں ایک نائٹ کلب میں آتشزدگی سے 25 افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ ساحلی خطے کے شمالی علاقے ارپورا میں واقع ایک نائٹ کلب میں نصف شب کے قریب پیش آیا جبکہ ہلاک ہونے والوں میں سیاح بھی شامل ہیں۔
گوا کے وزیراعلیٰ پرمود ساونت نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ آج ہم سب کے لئے بہت تکلیف دہ دن ہے، 25 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ مرنے والوں میں 3 سے 4 سیاح بھی شامل ہیں تاہم ان کی شہریت ظاہر نہیں کی گئی، پرمود ساونت نے مزید کہا کہ انہوں نے واقعے کی مکمل وجوہات جاننے اور ذمہ داری کے تعین کے لیے عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔