امریکی صدر سے مشرق وسطیٰ میں آپریشن کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر سے مشرق وسطیٰ میں آپریشن کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز نے دفاعی بجٹ کے مسودے پر اتفاق کر لیا، امریکی صدر کے بیرون ملک طاقت کے استعمال کے قوانین ختم کئے جائیں گے، صدر ٹرمپ مشرق وسطیٰ میں اکیلے فوجی آپریشن کا فیصلہ نہیں کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ سے متعلق نیا دعویٰ کرتے ہوئے کہا  تھا کہ ہمارے پاس مشرقِ وسطیٰ میں عظیم بننے کا حقیقی موقع ہے، سب پہلی بار کسی خاص مقصد کیلئے یکجا ہیں ہم یہ کام مکمل کر کے رہیں گے۔

صدرٹرمپ نے کہا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں عظمت حاصل کرنے کا نایاب موقع ہے جس کے لئے کیا سب تیار ہیں، ہم مشرق وسطیٰ میں عظمت حاصل کرکے دکھائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں