سعودی شہر ینبع میں بھی طوفانی بارش، متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں، کئی گاڑیاں تباہ

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے شہر ینبع میں طوفانی بارش سے متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں۔

طوفانی بارش کے باعث ملبے تلے دب کر کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں، سعودی حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کر دی، بارش سے صحرائی علاقے بھی زیر آب آگئے۔

واضح رہے کہ مدینہ منورہ اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ گزشتہ روز بھی بارش ہوئی، مسجد نبویﷺ میں بھی باران رحمت سے سردی میں اضافہ ہوگیا تھا۔

مدینہ منورہ سمیت ملحقہ علاقوں میں کالی گھٹائیں خوب جم کربرسیں تھیں، گنبد خضریٰؐ پر برسنے والی بارش کے بعد روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے تھے، زائرین نے بادل برسنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا تھا۔

حکام نے بارش کے باعث موسم سرد ہونے پر مدینہ منورہ آنے والے زائرین سے گرم لباس ساتھ رکھنے کی اپیل کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں