امریکا نے 75 ممالک کے شہریوں کیلئے امیگرنٹ ویزہ پراسیسنگ معطل کر دی

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 21 جنوری سے 75 ممالک کے شہریوں کیلئے امیگرنٹ ویزہ پراسیسنگ عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ان ممالک کے شہری امیگرنٹ ویزہ پروگرام کے تحت ویزہ حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔

 متاثرہ ممالک کی فہرست میں ایران ،عراق، روس، افغانستان، برازیل اور نائیجیریا شامل ہیں، البانیہ، الجزائر، انٹیگوا اور باربوڈا، آرمینیا، آذربائیجان بھی فہرست کا حصہ ہیں۔

 بنگلادیش، بارباڈوس، بیلاروس، بیلیز، بھوٹان، بہاماس، بوسنیا کا نام بھی متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہے، برما، کمبوڈیا، کیمرون، کیپ دورے، کولمبیا، کیوبا، جمہوریہ کانگو بھی لسٹ میں شامل ہے۔

متاثرہ ممالک کی فہرست میں ڈومینیکا، مصر، اریٹیرا، ایتھوپیا، فجی، گیمبیا، جارجیا، گھانا، گریناڈا، گوئٹے مالا کا نام بھی شامل ہے۔

گنی، ہیٹی، جمیکا، اردن، قازقستان، کوسوو، کویت، کرغزستان، لاؤس، لبنان، لائبیریا، لیبیا، مقدونیہ، مالدووا، منگولیا، مونٹی نیگرو، مراکش، نیپال بھی متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔

متاثرہ ممالک کی فہرست میں نکارا گوا، کانگو، روانڈا ، سینیٹ کٹس، نیوس، سینٹ لوسیا، سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گریناڈینز، سینیگال، سیرالیون شامل ہیں۔

صومالیہ، سوڈان، شام، تنزانیہ، تھائی لینڈ، ٹوگو، تیونس، یوگنڈا، یوراگوئے، ازبکستان اور یمن کیلئے بھی امیگرنٹ ویزا پروسیسنگ منجمد کر دی گئی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ نئے قومی سلامتی پروگرام اور امیگریشن پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ویزہ پابندی کے دورانیے اور اس کے ممکنہ اثرات سے متعلق آئندہ تفصیلی ہدایات جاری کی جائیں گی جبکہ متاثرہ افراد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اضافی اقدامات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں