چینی کمیونسٹ پارٹی کو نئے چیلنجز سے ہم آہنگ ہونا ہوگا: شی جن پنگ

بیجنگ: (دنیا نیوز) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کو نئے چیلنجز سے ہم آہنگ ہونا ہوگا۔

کمیونسٹ پارٹی کی 105 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین اس وقت ایسے دور سے گزر رہا ہے جہاں مواقع اور خطرات ایک ساتھ موجود ہیں، قومی اور بین الاقوامی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اتحاد اور ہم آہنگی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی ارکان نظم و ضبط کو مزید مضبوط بنائیں اور پارٹی کی ترقی اور پاکیزگی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا خاتمہ کریں۔

چینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی ملکی استحکام،ترقی اور عالمی سطح پر چین کے کردار کو مزید مضبوط بنائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں