سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ایرانی، قطری اور اردنی وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک پر خطے کی تازہ صورت حال پر بات چیت کی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان خطے کی صورتحال اور کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششوں پر بات چیت ہوئی، سعودی وزیر خارجہ نے امن و استحکام کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے قطر اور اردن کے وزرائے خارجہ سے بھی رابطے کیے، رابطوں میں مشترکہ کوششوں اور متفقہ مؤقف اپنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا، تینوں ممالک نے بحریہ احمر میں آزادانہ جہاز رانی کی بحالی پر اتفاق کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...