برطانوی وزیراعظم کا مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں پر پابندیوں کا دفاع
لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں پر پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ ناانصافی کے خلاف کھڑا ہوگا۔
پارلیمنٹ سے خطاب میں اینڈی برنہم نے کہا کہ ناانصافی کے خلاف کارروائی کرنا برطانیہ کی ذمہ داری ہے، فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے نکالا اور دھمکایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل کی صرف باتیں کرنے کے بجائے عملی اقدامات کرنا ہوں گے، متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔
برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برطانیہ اسرائیلی بستیوں پر پابندیوں کی قیادت کر رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments