چین اور برطانیہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، اختلافات مذاکرات سے حل کرنے پر زور

بیجنگ: (دنیا نیوز) چینی صدر شی جن پنگ اور برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے چین اور برطانیہ کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے اور باہمی مفادات کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور برطانیہ کے درمیان اختلافات کے مقابلے میں مشترکہ مفادات کہیں زیادہ ہیں، اس لئے اختلافات پر قابو پانا اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو وسعت دینا ناگزیر ہے۔

شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو ٹیکنالوجی، تعلیم، صحت اور مالیاتی شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانا چاہیے۔

چینی صدر نے برطانیہ میں چینی سرمایہ کاروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون اقتصادی ترقی اور عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے انہوں نے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے روس یوکرین جنگ، انسانی حقوق اور دیگر اہم عالمی و باہمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...