کراچی کے مختلف علاقوں میبں مقابلے، 3 ملزم ہلاک، 3 زخمی حالت میں گرفتار
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے دوران تین ملزمان ہلاک اور تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
کورنگی شاہین فورس نے ملیر ندی کازوے روڈ کے قریب ملزمان سے دوطرفہ فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک ہو گیا، ادھر نارتھ ناظم آباد پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل منگھو پیر ڈویژن پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ ملزم کا ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔
نیو کراچی پولیس نے سیکٹر 11 آئی کے قریب مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا اورنگی ٹاون میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا مبینہ ملزم اپنے ساتھی کی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا، ہلاک ملزم ساتھی کے ہمراہ لوٹ مار کر کے فرار ہو رہا تھا کہ شہریوں نے پکڑنے کوشش کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کی، ملزم اپنی ہی ساتھی کی گولی کا نشانہ بن گیا۔
سرجانی پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، گرفتار اور ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ سامان، چوری شدہ کار اور موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments