برمنگھم ٹیسٹ: قومی ٹیم انگلش بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت، 133 پر آل آؤٹ
برمنگھم: (دنیا نیوز) برمنگھم میں بھی پاکستانی بیٹرز کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ نہ رک سکا، انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 133 رنز پر پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی۔
سعود شکیل 43 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، محمد عباس 21 رنز، رضا اللّٰہ 11 رنز بناکر میدان چھوڑ گئے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔
اوپنر صائم ایوب صفر، اذان اویس 9، عبداللّٰہ شفیق 3، شان مسعود 5، کپتان بابر اعظم 7، غازی غوری 4 اور محمد عمران 5 رنز بناکر پویلین لوٹے ہیں۔
انگلینڈ کے اولی رابنسن نے 2، جوفرا آرچر نے 2 جبکہ جوش ٹنگ نے 3 وکٹیں حاصل کیں، اور سعود شکیل کے سوا کسی پاکستانی بیٹر کو زیادہ دیر کریز پر ٹکنے کا موقع نہ دیا۔
آخری ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے تین کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں، وکٹ کیپر غازی غوری، فاسٹ بولر رضا اللہ اور عمران رندھاوا کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
غازی غوری کو سعود شکیل، رضا اللہ کو محمد عباس جبکہ عمران رندھاوا کو بابر اعظم نے ٹیسٹ کیپ پہنائی۔
پاکستانی ٹیم میں صائم ایوب، اذان اویس، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، شان مسعود، سعود شکیل اور محمد علی بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز اور 103 رنز جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں 194 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments