ایران نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکا کے سامنے متعدد شرائط رکھ دیں

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کے سامنے متعدد شرائط پیش کر دی ہیں۔

حسین محبی نے کہا کہ امریکا دھمکیاں دینا بند کردے تو جنگ ختم ہوسکتی ہے، امریکا کو ایران کے جوہری اور میزائل پروگرام میں مداخلت بھی بند کرنا ہوگی۔

ترجمان پاسداران انقلاب کے مطابق لبنان سے اسرائیلی فوج کا انخلا بھی جنگ کے خاتمے کی ایک شرط ہے، جبکہ ایران کے منجمد کیے گئے 24 ارب ڈالر کے اثاثے بحال کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی جوہری اور میزائل صلاحیتوں میں مداخلت کسی صورت قبول نہیں، امریکی جارحیت کے خاتمے اور ایرانی مطالبات تسلیم کیے جانے کی صورت میں جنگ ختم ہوسکتی ہے۔

حسین محبی کا کہنا تھا کہ ایران اپنے مفادات اور خودمختاری کے دفاع سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...