یمنی فوج کی 736 کارروائیاں، حوثیوں کے 307 کمانڈر اور جنگجو ہلاک

صنعا: (دنیا نیوز) یمن کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 736 کارروائیاں کی گئیں جن میں ملیشیا کے 307 کمانڈروں اور جنگجوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا گیا جبکہ 68 فوجی تنصیبات اور اثاثوں کو تباہ یا ناکارہ بنایا گیا۔

فوجی ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں آپریشن فجر الیمن کا حصہ تھیں جن میں حوثی باغیوں کے کمانڈ سینٹرز، جنگجوؤں کے اجتماعات، کمک، اسلحے کے گوداموں، فائرنگ کی پوزیشنوں، دفاعی مورچوں اور رسد و نقل و حرکت کے راستوں کو نشانہ بنایا گیا۔

صوبہ تعز کے ہوٹل میں قائم حوثیوں کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر، بھاری ہتھیاروں کی پوزیشنوں اور اسلحے کے ذخائر پر بھی حملے کیے گئے۔

یمنی فوج کے مطابق حوثیوں نے اس ہوٹل کو نگرانی کی چوکی اور فائرنگ کے مرکز میں تبدیل کر رکھا تھا، جہاں سے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے اور شہر کا محاصرہ برقرار رکھنے کی کوشش کی جاتی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...