پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی سمندری ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ
تہران: (دنیا نیوز) پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں امریکی سمندری ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ کرتے ہوئے اس کی ویڈیو جاری کردی۔
پاسداران انقلاب کے مطابق امریکی سمندری ڈرون کی شناخت آر ای ایم یو ایس 600 کے نام سے ہوئی ہے، جسے سمندر میں بارودی سرنگوں کی تلاش اور جاسوسی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
— MonitorX (@MonitorX99800) September 27, 2026
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ماہرین قبضے میں لیے گئے سمندری ڈرون سے ڈیٹا حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز بدستور بند ہے، جبکہ ایران کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے بحری جہازوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments