چین نے بچوں کے تحفظ کیلئے مؤثر طریقہ تنازعات اور تشدد کا خاتمہ ناگزیر قرار دیدیا

نیویارک: (ویب ڈیسک) چین نے بچوں کے تحفظ کیلئے مؤثر طریقہ تنازعات اور تشدد کا خاتمہ ناگزیر قرار دیدیا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندہ فو کونگ نے گزشتہ روز سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں کہا کہ چین تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ تنازعات میں اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کی پابندی کریں، جنگ بندی کریں، بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور شہریوں و شہری تنصیبات خصوصاً بچوں اور سکولوں پر حملوں سے گریز کریں۔

چینی مندوب کا کہنا ہے کہ تمام فریقین کو مشترکہ، جامع، تعاون پر مبنی اور پائیدار سلامتی کے تصور پر عمل درآمد کرنا چاہئے، اختلافات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے مناسب انداز میں حل کرنا چاہئے اور اہم مسائل کا سیاسی حل تلاش کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی امداد میں اضافہ کرنے اور تنازعات سے متاثرہ علاقوں تک رسائی بہتر بنانے کی بھی ضرورت ہے تاکہ بچوں کو بروقت ضروری امداد اور نفسیاتی معاونت فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے بچوں کے تحفظ کے نظام کو بہتر بنانے اور خلاف ورزیوں کے ذمہ داروں کا احتساب یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں، ہیٹی اور دیگر مقامات پر بچے تنازعات اور تشدد کی زد میں ہیں اور طویل عرصے سے سنگین خلاف ورزیوں اور خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ چین سلامتی کونسل کی جانب سے بچوں کے خلاف سنگین زیادتیوں کے مرتکب افراد کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے ضروری اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین، بچوں اور مسلح تنازعات سے متعلق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ وینیسا فریزر کی جانب سے ان کی ذمہ داریوں کی انجام دہی کی حمایت کرتا ہے اور اقوام متحدہ کے نگرانی اور رپورٹنگ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کا مطالبہ کرتا ہے۔

چینی مندوب نے کہا کہ تنازعات کی بنیادی وجوہات کے خاتمے کے لیے ترقی بنیادی حل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...