انٹرنیٹ صارفین کی جاسوسی بھارت نے امریکہ کی حمایت کر دی
انٹرنیٹ صارفین کی جاسوسی پر امریکہ کو دنیا بھر کی تنقید کا سامنا ہے تاہم بھارت نے امریکہ کے اس اقدام کی حمایت کر دی ہے . . .
نئی دہلی(اے ایف پی)انٹرنیٹ صارفین کی جاسوسی پر امریکہ کو دنیا بھر کی تنقید کا سامنا ہے تاہم بھارت نے امریکہ کے اس اقدام کی حمایت کر دی ہے ۔ بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ کے اس اقدام کے باعث دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں کو روکنے میں مدد ملی۔انہوں نے کہا کہ سنوڈن کاپرائیویسی کی خلاف ورزی کا اقدام ناقابل قبول ہے ۔