پلاسٹک کے برتن میں کھانا گرم نہ کیا جائے،طبی ماہرین
طبی ماہرین نے پلاسٹک کے برتنوں میں کھانا گرم کرنے سے سختی سے منع کیا ہے کیونکہ پلاسٹک گرم ہونے پر کیمیائی اجزا خارج ہوتے ہیں۔
واشنگٹن(فارن ڈیسک)جدید تحقیق کے مطابق دھوپ میں پانی کی بوتلوں اور ڈبوں میں بند تیار اشیائے خوراک کا استعمال بھی انتہائی خطرناک ہوتا ہے۔امریکا میں تازہ ریسرچ سے پتا چلا ہے کہ پلاسٹک اور ڈبوں میں بند بہت سی غذائی اشیاء اسقاط حمل کا باعث اورحاملہ ہونے کے عمل میں دشواریوں کا سبب بن سکتی ہیں۔