نیو یارک حملے میں ’’پریشر ککر بم استعمال ہوئے‘‘ امریکی حکام

نیو یارک حملے میں ’’پریشر ککر بم استعمال ہوئے‘‘ امریکی حکام

پریشر ککر میں لوہے کے ٹکڑے بھرے گئے تھے ، مسلمان نوجوان پر معاونت کا شبہ

نیو یارک (فارن ڈیسک) امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو نیو یارک میں ہونے والے حملے میں ‘‘پریشر ککر بم استعمال ہوئے ’ تھے ۔ ایک امریکی اخبار کے مطابق انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کیلئے ملزمان نے پریشرککر میں لوہے کے ٹکڑے بھر لیے تھے ۔ حکام کے مطابق افغانی نژاد نوجوان احمد خان راحمی پر حملہ آوروں کی معاونت کا شبہ ہے اور اس کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ نیو یارک حملے میں استعمال کیے گئے بم ان بموں جیسے ہیں ، جن کے ذریعے 2013 کے دوران بوسٹن میں دھماکے کیے گئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں