بوئنگ طیاروں میں ناقص پرزہ جات لگانے کاانکشاف

بوئنگ طیاروں میں ناقص پرزہ جات لگانے کاانکشاف

امریکہ کے شہری ہوابازی کے ادارہ یو ایس فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے انکشاف کیا ہے کہ بعض بوئنگ طیاروں میں ناقص پرزہ جات نصب ہیں جو پائیداری کے ریگولیٹری تقاضوں کو پورا نہیں کرتے ۔

واشنگٹن(اے پی پی)رپورٹ کے مطابق بوئنگ اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے سرٹیفکیٹ منیجمنٹ آفس کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بوئنگ کے ایک ذیلی ادارہ کی جانب سے تیار کردہ 148پرزہ جات میں نقائص ہیں جوتیاری کے نا مناسب عمل کے باعث خراب رہے ۔ بوئنگ نے نشاندہی کی کہ بوئنگ 737 این جی اور بوئنگ737میکس طیاروں میں ان پرزہ جات کو نصب کیا گیا ہے ۔ دنیا بھر میں بوئنگ 737میکس کے 179 طیارے اور بوئنگ 737 این جی سیریز کے 133طیارے ان پرزہ جات سے متاثر ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ اگر چہ ان پرزہ جات سے طیاروں کے نقصان کا کوئی خطرہ نہیں ہوا تاہم ان سے دوران پرواز طیارے میں کوئی نقصان ہوسکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں