انڈونیشیا :عسکریت پسندوں کاحملہ،پولیس اہلکار ہلاک
پولیس نے یرغما لی شہری مسلح افراد کے چنگل سے آزاد کرا لیے :رپورٹ
جکارتہ (دنیا مانیٹرنگ) انڈونیشیا کے مشرقی حصے میں عسکریت پسندوں کے حملے میں پولیس اہلکار مارا گیا۔ رپورٹ کے مطابق عسکریت پسندوں نے سلوبانگا گاؤں کے رہائشیوں اور پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔ بعد ازاں 5 حملہ آوروں نے گولی چلا دی جس سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے یرغما ل بنائے جانے والے شہریوں کو مسلح افراد کے چنگل سے آزاد کرا لیا۔