نیپال، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ سے 40 ہلاک، درجنوں لاپتا
مغربی نیپال میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 40 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا جبکہ ہزاروں بے گھر ہو گئے
کٹھمنڈو (رائٹرز)مقامی حکام کے مطابق مغربی اضلاع میاگدی ، کاسکی اور ججرکوٹ سیلاب اور لینڈ سیلائیڈنگ سے بری طرح متاثر ہوئے ، درجنوں مکانات لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تباہ ہو گئے ، درجنوں افراد ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ریسکیو کئے گئے ، لاپتا افراد کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے ۔