بھارت کورونا کی آڑ میں مسلمانوں کوطبی سہولتوں سے محروم کررہا ہے :اقوام متحدہ
اقوام متحدہ نے بھارت کو کورونا وائرس کی آڑ میں مسلمانوں کو نسلی امتیاز اور منافرت کا نشانہ بنانے پر تنبیہ کی ہے
واشنگٹن(مانیٹرنگ سیل)ریڈیورپورٹ کے مطابق مذہبی عقائد کی بنا پر تشدد کے متاثرین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہابھارت کی حکمران جماعت اور حکومت کا حامی میڈیا مسلمانوں کو وبا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دے رہا ہے ۔ اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا مسلمانوں کو وائرس کے خوف کے نام پر طبی سہولتوں سے محروم رکھا جارہا ہے ، انہیں حملوں اور بائیکاٹ کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے ۔