عبداللہ عبداللہ نے افغان مصالحتی کونسل ارکان کی نامزدگی مسترد کردی
افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے اعلیٰ قومی مصالحتی کونسل کے 48اراکین کی نامزدگی کا صدارتی آرڈر عبداللہ عبداللہ نے مسترد کردیا
کابل(دنیا مانیٹرنگ) مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے کہامعاہدے کے تحت کونسل کے ارکان کی نامزدگی میرا اختیار ہے ،اس حوالے سے صدارتی حکم نامے کی کوئی ضرورت نہیں ،افغان صدر اشرف غنی نے کونسل کے نئے ارکان میں سرکردہ سیاست دانوں اور نمایاں مذہبی شخصیات کو شامل کیاہے ۔