ٹرمپ کو وائٹ ہائوس سے سپیشل فورس نکالے گی:اوباما
پنسلوانیا کی عدالت نے ٹرمپ کے دھاندلی کے دعوے مستردکردئیے
واشنگٹن(مانیٹرنگ سیل)سابق امریکی صدر اوبامانے کہاکہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس خالی نہ کیا تو انہیں سپیشل فورس نکالے گی،امریکی صحافی کے سوال پر سابق صدر اوباما نے کہاٹر مپ کو وائٹ ہاؤس سے نکالنے کیلئے نیوی سیلز کو بھیج سکتے ہیں ۔دوسری طرف امریکی ریاست پنسلوانیا کے جج نے ٹرمپ کے صدارتی انتخاب میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے فیصلے میں لکھا کہ ٹرمپ کی ٹیم نے ریاست پنسلوانیا میں پوسٹل ووٹوں کے حوالے سے جو قانونی نکات پیش کیے وہ میرٹ کے بغیر اور افواہوں پر مبنی ہیں۔واضح رہے ریاست پنسلوانیا میں جو بائیڈن 80 ہزار ووٹوں کی برتری کیساتھ فاتح قرارپائے ۔