افغان صدر کا پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان
افغان صدر اشرف غنی نے پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کردیا
کابل(دنیا مانیٹرنگ)پیر کو صدارتی محل کی جانب سے ایک حکم جاری کیاگیاہے جس میں کہاگیاہے کہ ان پاکستانی قیدیوں کو ہمسایہ ملک سے بہتر اور مضبوط تعلقات کے تناظر میں رہاکیاجائے گا۔جس میں کہاگیاہے کہ ایسے قیدی جن کی سزا ایک ماہ کی باقی ہے یا ایسے پاکستانی قیدی جو جرمانے کی سزا ادا نہیں کرسکے انہیں بھی اس حکم کے تحت رہا کیاجائے گا۔